شہری مردم شماری ٹیم کے شمارکنندگان سے تعاون کریںکمشنر سلوت سعید

Published on March 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر سلوت سعید مردم وخانہ شماری پر عملدرآمد کو چیک کرنے مختلف علاقوں کی گلی محلوں میں پہنچ گئیں اورشمارکنندگان کے ٹیبلٹ پر ڈیٹا کی انٹریز چیک کیں۔انہوں نے فیلڈ ٹیموں کی طرف سے مرتب کردہ ریکارڈ کا بھی جائزہ لیااور گھروں کے دروازوں پر دستک دیکر اہلخانہ کو مردم وخانہ شماری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے شہریوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے اورکہا کہ شہری مردم شماری ٹیم کے شمارکنندگان سے تعاون کریں اور درست معلومات فراہم کریں۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجودشمارکنندگان کے لئے سکیورٹی کے امور بھی چیک کئے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی تمام مشینری مردم شماری مہم کی کامیابی کے لئے متحرک ہے۔مردم وخانہ شماری کے دوران گھروں،ہسپتالوں،سکولوں کی خانہ شماری اور شہریوں کا ڈیٹا درج کیا جارہا ہے۔قبل ازیں کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکیورٹی،ٹرانسپورٹیشن پلان کے حوالے سے بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد علی عنان قمر، سی پی او علی ناصر رضوی،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،چیف سٹیسٹیکل آفیسر ودیگر افسران موجود تھے جبکہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف سٹیسٹیکل آفیسر نے جاری مردم وخانہ شماری کے دوران سکیورٹی،ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں 7574 ٹیبز مکمل فنکشنل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنر روزانہ شام کو ریویو میٹنگ کریں۔ہر فیلڈ ورکر کے ساتھ ایک پولیس اہلکار دینے کے حوالے سے امور کابھی جائزہ لیا گیا۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کرنے اور شمارکنندگان کو سپورٹ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے عوامی آگاہی کے لئے اقدامات بروئے کار لانے کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنرز نے مردم وخانہ شماری پر اب تک کی پیشرفت پربریفنگ دی۔ سی پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3109 اینومیٹرز کو فول پروف سکیورٹی دے رہے ہیں۔علاوہ ازیں کیوئیک رسپانس فورس کو متحرک کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes