ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) ٹھٹھہ گزشتہ رات شیرازی فارم کے قریب گوٹھ مراد پالاری کے نزدیک روڈ پر ڈکیتی کی واردات مزاحمت پر ایک شخص زخمی ڈکیت موٹر سائیکل لے اڑے گزشتہ رات درگاہ ستیوں کے قریب گائوں خالو میربحر کے رہائشی نوجوان پرو میربحر شیرازی فارم کے نزدیکی گائوں مراد پالاری کے روڈ سے آرہا تھا تو دو مسلع افراد جنہوں نے منہ پر رومال باندھے ہوئے تھے پرو کو ہتھیار کے زور پر روک لیا اور موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی نوجوان نے مزاحمت کی تو مسلع افراد نے نوجوان پر تشدد کیا اور اسکے ہاتھ پائوں باندھ کر جھاڑیوں میں پھینک دیا اور ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی نوجوان کو مکلی سول اسپتال پھنچایا گیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا اس واقعے کی اطلاع مکلی پولیس کو دی گئی مگر پولیس نے اب تک کوئی بھی کاروائی نہیں کی ہے روز مرہ کی لوٹ مار کی وارداتوں سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے یہاں کے رہنے والوں آئی جی سندھ ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوریوں ڈکیتیوں کی وارداتوں پر کنٹرول کیا جائے۔