علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا

Published on March 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گریجوایٹ پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیا ہے۔گریجوایشن میں داخلہ کے امیدوار 18،اپریل تک بغیر لیٹ فیس داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے بتایا کہ گریجوایشن میں داخلوں کا آغاز یکم مارچ سے کر دیا گیا ہے۔4 سالہ اوراڑھائی سالہ بی ایس پروگرام،ایسوسی ایٹ ڈگری،ٹیچر ٹریننگ پروگرام،بی بی اے 4 سال کے علاوہ 6 ماہ کے دورانیہ پر مشتمل سر ٹیفکیٹ کورسز میں داخلہ لینے کے امیدوارطلباءوطالبات 18،اپریل تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن تعلیمی فروغ کیلئے جدید سہولیات متعارف کرا رہی ہے تاکہ امیدواران کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک،ایف اے کے نئے امیدواران لیٹ فیس کیساتھ آج 7مارچ جبکہ پہلے سے رجسٹریشن کے حامل طلباءوطالبات 21مارچ تک لیٹ فیس کے ساتھ آئندہ سمیسٹر کیلئے داخلے بھجوا سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes