اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ایس پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن کا ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کا دورہ ڈسٹرکٹ آفیسر کہ ہمراہ زیر تعمیر پیٹرولنگ پولیس چوکی سمیت ضلع بھر کی مختلف چوکیات کی انسپکشن۔تفصیلات کہ مطابق ایس پی پیٹرولنگ پولیس سید عمران کرامت بخاری نے ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں کہ ہمراہ زیر تعمیر پیٹرولنگ پولیس پوسٹ 9ون ایل کا دورہ کیا اس موقع پر ایس ڈی او بلڈنگ سب انجینئر بلڈنگز نے جاری تعمیراتی کاموں کہ متعلق بریفنگ دی ریجنل آفیسر کیجانب سے تعمیراتی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایات تاکہ پیٹرولنگ پولیس چوکی کہ جلد از جلد آپریشنل ہونے پر علاقہ میں وقوع پزیر ہونے والے جرائم پر قابو پاکر علاقہ مکینوں کہ لئے محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے بعد ازاں ریجنل آفیسر پیٹرولنگ نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی دیگر آپریشنل پیٹرولنگ چوکیوں کا اچانک وزٹ کیا دوران وزٹ ملازمان کی حاضری,ریکارڈ,صفائی,اسلحہ خانہ کی پٹرتال کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے محکمانہ کارکردگی اور موثر سیکورٹی و پیٹرولنگ پلان بارے بریفنگ دی گئی۔