کراچی (یواین پی)سینئر صحافی طاہر نجمی کراچی میں انتقال کر گئے۔سینئر صحافی طاہر نجمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔طاہر نجمی مرحوم روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر اور کراچی پریس کلب کے سینئر رکن تھے۔اہل خانہ کے مطابق مرحوم طاہر نجمی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر بحریہ ٹاؤن کراچی میں ادا کی جائے گی۔