گمشدہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے انتظار میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں رضوان نصیب

Published on March 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں گمشدہ افراد کے لواحقین آج تک اپنے پیاروں کے انتظار میں بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پر عالمی برداری کی خاموشی افسوسناک ہے مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے دنیا کو سنجیدگی دکھانی ہو گی شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا کشمیری بہت جلد بھارتی ناجائز تسلط سے آزادی حاصل کریں گے اقوام متحدہ جب تک کشمیر بارے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرواتا بھارت کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلتا رہے گا لیکن بھارت سن لے ظلم کی عمر زیادہ لمبی نہیں ہوتی اسے ایک دن مٹنا ہوتا ہے بھارتی مظالم کا گھڑہ بھی بھر چکا ہے بھارت نے طاقت کے زور سے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہانا لیکن کشمیریوں کو اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا سکا آزادی کشمیر یوں کی منزل، مقدر اور حق ہے جس کو دنیا کا کوئی قانون نہیں چھین سکتا انشاء اللہ ایک دن کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا اور آزاد ی مقدر بنے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme