فیصل آباد؛کمشنر سلوت سعید اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سن رہی ہیں 

Published on March 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments
فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کے افسران عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہیں اور سائلین کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کریں تاکہ انہیں ریلیف ملے۔انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غفلت دکھانے کی کوئی گنجائش نہیں لہذا افسران اپنا قبلہ درست رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سفارش کلچر پر یقین نہیں رکھتی یہی وجہ ہے کہ ان کے دروازے شہریوں کے لئے کھلے ہیں،شہری اپنے مسائل پیش اور ان کے حل کے لئے بلارکاوٹ رابطہ کریں۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes