لاہور(یو این پی)لاہور میں آج پی ٹی آئی کی ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام اسکولز اور کالجز کو دوپہر 12 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی آج زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی کے حوالے سے کمشنر محمد علی رندھاوا نے ریلی کے روٹ پر آنے والے تمام اسکولز اور کالجز دوپہر 12بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری اسکولز، ہائر ایجوکیشن، ڈپٹی کمشنر اور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔سیکیورٹی خدشات کے باعث سرکلر روڈ پر دکانیں بھی دوپہر 12 بجے بند کردی جائیں گی۔