کامیڈی کے ساتھ بامقصداور اصلاحی پہلوﺅں کو مدنظر رکھا جائے پروڈیوسر کی گفتگو
لاہور(یواین پی) آج کے اسٹیج ڈرامہ میں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کو فوقیت دی جانے لگی ہے لیکن میں سمجھتا ہوں فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کے بغیر بھی شائقین کے لئے اسٹیج ڈرامہ پیش کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہارمعروف پروڈیوسر،رائٹرو شاعر باﺅاصغر علی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہاگراسٹیج ڈرامے کا اسکرپٹ مضبوط،کہانی جاندار،اچھی کاسٹ، بہترین ڈائریکشن ہو تو فحاشی،عریانی،ذومعنی ڈائیلاگ اور بیہودہ رقص کے بغیر بھی کامیابی ملتی ہے