جاوید اختر کا پاکستانی ثقافت پر براہ راست حملہ

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

دہلی(یو این پی)بالی ووڈ کے نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک اور متنازع بیان دے کر پاکستانی ثقافت پر براہ راست حملہ کردیا، اب ان کا کہنا ہے کہ اردو پاکستان کی نہیں بلکہ بھارت کی زبان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی نے حال ہی میں اردو شاعری کا مجموعہ ’ شائرانہ — سرتاج‘ لانچ کیا ہے۔اس لانچنگ کی تقریب کے دوران انہوں نے اردو زبان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’اردو کا تعلق پاکستان یا مصر سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے۔ اردو کسی اور جگہ سے نہیں آئی، یہ ہماری اپنی زبان ہے۔ یہ ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی… پاکستان بھی ہندوستان سے تقسیم کے بعد وجود میں آیا، پہلے یہ بھی ہندوستان کا حصہ تھا۔ لہٰذا، یہ زبان ہندوستان سے باہر نہیں بولی جاتی۔جاوید اختر نے اس موقع پر اردو کی ترقی میں پنجاب کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے چند سوالات اُٹھائے اور کہا کہ ’پنجاب نے اردو کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اسے چھوڑ کیوں دیا؟ کیا تقسیم کی وجہ سے؟بھارتی شاعر کے مطابق نوجوان اب اردو اور ہندی سے زیادہ انگریزی کو اہمیت دیتے ہیں اور ان کی تمام تر توجہ اس کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندی میں بات کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہماری قومی زبان ہے۔ اگر زبان مذہب پر مبنی ہوتی تو پورے یورپ کی ایک ہی زبان ہوتی۔ اس لیے زبان مذہب کی نہیں خطے کی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ جاوید اختر گزشتہ ماہ فیض میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے جہاں انہیوں نے ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان پر الزامات عائد کئے تھے کہ ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ پاکستان سے آیا تھا اور آج بھی یہاں آزادی سے گھوم رہا ہے۔ جس کے بعد عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کے بیان کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes