صدر نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دیدیا

Published on March 15, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)صدر مملکت عارف علوی نے زمان پارک واقعات کو انتقامی سیاست قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر عارف علوی نے کہا کہ عوام کی معاشی بدحالی پر توجہ دینے کے بجائے یہ حکومت کی ناقص ترجیحات ہیں۔انہوں نے 14 مارچ کو کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے واقعات سے بہت دکھ ہوا ہے، کیا ہم بڑے خطرناک سیاسی منظر نامے کی طرف جارہے ہیں؟صدر پاکستان نے کہا کہ وہ باقی تمام سیاستدانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت اور وقار کے بارے میں فکرمند ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بحال کر دیے تھے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا تھا کہ 18 مارچ کو عمران خان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے، پولیس کا کام ہے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کرے۔عدالتی حکمنانے کے بعد عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں شو ڈاؤن ہوا، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے پتھراؤ کیا، غلیلیں چلائیں، ڈنڈے برسائے، مارو مارو کے نعرے لگائے، کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 23 پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔پولیس کے جوابی ایکشن میں کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، پانی کی توپ سے دھلائی اور شیلنگ کی گئی، کچھ شیل عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے، کارکنوں نے پیٹرول بم پھینک کر پولیس کی واٹر کینن کو آگ لگا دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy