پشاور(یواین پی)خیبرپختونخوا کے اسمبلی انتخابات پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس آج ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئی جی اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا بھی شرکت کریں گے۔انتخابات 28 مئی کو ہونگے، گورنر خیبرپختونخوا ، سیکرٹری دفاع، آئی جی پنجاب نے سیکورٹی سے معذرت کرلیالیکشن کمیشن کے اجلاس میں صوبے میں سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گاواضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں ضمنی انتخابات کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے رکھی ہے۔