کھوئی رٹہ(یو این پی) آزاد کشمیر بھر کی طرح کھوئی رٹہ میں ڈائبٹیز، بلڈ پریشر اور دل اور دیگر بیماریوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا کئی ادویات مارکیٹ سے غائب مہنگی ادویات ریگولر ادویات استعمال کرنے والے غریب مریضوں کی پہنچ سے دور ہو گئیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے لیے بیمار ہونا بھی مشکل ہو گیا جو پیناڈال 10روپے کا پتہ ملتا تھا آج وہ مارکیٹ میں 50 سے80 روپے کا مل رہا ہے ادویات اس قدر مہنگی ہیں کہ عام آدمی کے بس کی بات نہیں غریب آدمی تو دو وقت کی روٹی کے لیے دھکے کھارہاہے اور اب ادویات ڈائبٹیز، بلڈ پریشراوردل کے مریضوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں ایسے مریض ادویات کے لیے ترس رہے ہیں وفاقی حکومت اورحکومت آزاد کشمیر کم از کم ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کروائیں تاکہ غریب آدمی بھی اس دور میں علاج کروا سکے۔