ڈی سی قصور اور فرض شناسی

Published on March 20, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

تحریر :مہر سلطان محمود
کسی بھی ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے محنتی وفرض شناس افسران کی تعیناتی بہت اہمیت رکھتی ہے ۔تعیناتی کے بعد متعلقہ ضلع کی کیمسٹری کو سمجھ کر معاملات کو حل کرنا حقیقی معنوں میں جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتاہے چونکہ اکثر اضلاع میں فرض شناس اور ملک وقوم سے وفادار ملازمین وافسران بہت کم ہوتے ہیں ۔راقم الحروف کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور دوسرے لفظوںمیںپایہ تخت کے ساتھ واقع ضلع قصور سے ہے جو کہ پاکستان بننے کے وقت لاہور کی تحصیل تھی ۔قصہ مختصر اس کے مسائل بھی ملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح یکساں ہی ہیں اور ان مسائل کو حل کروانا سول انتظامیہ کا اصل فرض ہوتاہے ۔عوام کی دلچسپی بنیادی عوامی مسائل میں ہوتی ہے کہ انتظامیہ ان کے بنیادی مسائل کو کیسے حل کرواتی ہے ےا محض خانہ پُری کرتی ہے ۔ماضی میں بھی متعدد ڈی سی صاحبان تعینات رہے ہیں انہوں نے اپنے تئیں کام کیا ہوگیا مگر عام سائل کو سننا ،عزت و احترام دینا ،عام مسائل کی نشاندہی پر ترجیحی بنیادوں پر تحمل مزاجی سے سن کر، دادرسی کرنا وحل ڈھونڈنا سابقہ ڈپٹی کمشنر قصور محترمہ عمارہ خان کے دور میں ہی عملی طور پر دیکھنے کو ملا ،باقی کے ادوار میںخال خال ہی تھا، اس کے بعد موجودہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشدبھٹی جو کہ پہلے (ڈی سی جھنگ)رہ چکے ہیں۔اپنی دوسری پوسٹنگ پر قصور میں تعینات ہوئے ہیں کی چند دن کی ڈی سی شپ میں دیکھنے کو مل رہاہے ۔اس سے پہلے بھی چند ماہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو قصورتعینات رہ چکے ہیں اس لیے وہ ضلع قصور کی کیمسٹری سے احسن انداز میں واقفیت رکھتے ہیں ۔عوامی جملہ مسائل میں پینے کا صاف پانی ،سیورج و ڈرینج سسٹم کی بہتری ،ناجائز تجاوزات کا خاتمہ ،ڈینگی وپولیو کنٹرول مہم ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں سالہا سال سے چلنے والے کیسز میں خاطر خواہ کمی ،میونسپل کمیٹیز میں ہونے والی لوٹ مار کا سپیشل آڈٹ،پلازوں کی رجسٹریشن فیس میں ہونے والے بڑے گھپلے ،پراپرٹی ٹیکس جو کہ ایکسائز والے اکٹھا کرتے ہیں کی ازسرنو چھان بین ،محکمہ تعلیم کی کرپشن واقرباءپروری کے خاتمے کے لیے موثر پلان بنانا،محکمہ سول ڈیفنس ،پبلک ہیلتھ،محکمہ ہائی وے کی کارکردگی کی جانچ پڑتال، برساتی مینڈکوں کی طرح بڑھتی ہوئی غیر قانونی پٹرول مشینیں ، اسسٹنٹ کمشنر آفسز کی پرائس مجسٹریٹ ٹیموں کی پرفارمنس ،محکمہ انہار کی پانی چوری ،محکمہ فوڈ کی گندم و آٹامعاملات میں ہیراپھیری ،محکمہ زراعت کھاد کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کا موثر پلان پہلے بھی اچھا چلانے کی کوشش کررہے ہیں مگر انتظامیہ مافیاءکے سامنے بے بس ہے ۔سرکاری دفاتر میں عوام الناس کی شکایت پر موثر جواب طلبی ،سبزی وفروٹ منڈی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عوامی مفادات کا خیال و لحاظ اورارزاں قیمتوں پر فراہمی، زرعی زمینوں پر زیر زمین پانی کی خاصیت جانچنے اور کسانوں کی بروقت رہنمائی کرنا بھی انتہائی ضروری ہے ۔متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی آج تک دیکھنے کو نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے کسان مناسب پیدوار حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اگر نہیں ہوسکتا تو مناسب جگہوں پر منتقلی جس پر آج تک کوئی پالیسی تشکیل نہیں دی گئی ہے بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔ماضی میں بھی نشاندہی کرتا آیاہوں مگر موجودہ ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی ترجیحات سے مجھے یقین ہے کہ یہ وہ آفیسر ہیں جو اِن مسائل کو حل کرنے میں جرات مندانہ اقدامات اٹھاسکتے ہیں ۔ دو سے تین مثالیں دوں گا ،موجودہ ڈپٹی کمشنر قصورکی فرض شناسی کی ،میرے آبائی گاﺅں متا تحصیل کوٹ رادھاکشن کے بوائز ہائی سکول متا کے 9th کلاس کے بچوں کے داخلے کا معاملہ انتہائی سنگین ہوچکا تھا ،راقم الحروف کی نشاندہی پر محکمانہ سخت ایکشن لیکر فوری حل کروایا، محکمہ ایجوکیشن کا قبلہ درست کیا ،جس کے افسران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے تھے، قوم کے بچوں کا مستقبل محفوظ کیا ۔محکمہ ہیلتھ کے ویکسنیٹرز کے پٹرول بلز ودیگر اخراجات جو عرصہ دو سال سے ادانہیں کیے جارہے تھے، میری نشاندہی پر فوری اتھارٹی کو حل کرکے رپورٹ کرنے کا حکم دیا ،اسی طرح ایک اور سائل نے بتایاکہ ایک اسٹنٹ کمشنر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جو معذرت کرتا پایا گیا، اسی طرح کچھ اور سائلین نے بھی داد رسی پر اطمینان کا اظہار کیا،یہی اقدامات ثابت کرتے ہیں کہ ذمہ دار افسر ہی ایسا کرتاہے جو عوامی مسائل کو حل کروانا اپنی پہلی اور اولین ترجیح گردانتا ہے ۔صبح سویرے بروقت اپنے آفس میں موجود ہوتے ہیں اورعوامی فلاحی کاموں میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔اُوپر پیش کردہ مسائل کو اگر کوئی احسن انداز میں حل کروا سکتاہے تو یقینا موجودہ ڈپٹی کمشنر قصور ہی ہیں جو حل کرواسکتے ہیں۔محمد ارشد بھٹی ایک انتہائی اچھے منتظم ہیں۔ان کی کاررکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ ضلع بھر کے سول محکمہ جات میں مثبت تبدیلی اور بہتری پائی جاتی ہے۔ضلع قصور کے شہریوں کی ایک کثیر تعداد نے ان کی کارکردگی کو بے حد سراہاہے اور اس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے۔سلسلہ جاری ہے ۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog