رانی مکھر جی نے فلم ’’مردانی‘‘ کے آخری حصہ کی عکس بندی کا دوبارہ آغاز کر دیا

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 587)      No Comments

6

ممبئی ۔۔۔بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی اپنی ادھوری چھوڑی ہوئی فلم ’’مردانی‘‘ کے آخری حصہ کی عکس بندی کا دوبارہ آغاز 28 مئی سے کروائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ رانی مکھر جی حال میں ادیتیہ چوپڑا سے شادی کے بندھن سے منسلک ہوئی ہیں۔ اداکارہ نے شادی کی وجہ سے اپنی فلم ’’مردانی‘‘ کی عکس بندی ادھوری چھوڑ دی تھی تاہم آخری حصہ کو مکمل کرنے کے لئے وہ جلد ہی سیٹ پر دوبارہ واپس آرہی ہیں وہ بقیہ حصہ کی عکس بندی 28 مئی سے شروع کروائیں گی۔ یش راج فلمز میں اداکارہ نئے انداز میں دکھائی دیں گی ۔ فلم کی ہدایات پرادیپ سرکار نے دی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes