فاروق آباد (یو این پی) ڈسڑکٹ ہسپتال شیخوپورہ،ملی بھگت یا انتظامیہ کی نااہلی،ڈی ایچ کیو ہسپتال پارکنگ اسٹینڈ پہ اوور چارجنگ جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ پہ تعینات عملہ شہریوں سے من پسند فیس بٹورنے لگا ذرائع کے مطابق سائیکل کے لئے پارکنگ فیس پانچ روپے،موٹر سائیکل اور رکشہ کے لئے دس روپے جبکہ کار کے لئے بیس روپے ہے لیکن ٹھیکیدار کا عملہ شہریوں سے دھونس دھاندلی سے من پسند فیس بٹور رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور ایم ایس ہسپتال کی ناک کے نیچے ٹھیکیدار کا عملہ پارکنگ فیس کی مد میں شہریوں سے اوور چارجنگ کر رہا ہے یہی حال مدر اینڈ چلڈرن کمپلیکس شیخوپورہ میں ہو رہا ہے جو انتظامیہ کی ملی بھگت یا نااہلی کو ظاہر کرتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہسپتال کے مین گیٹ اور پارکنگ اسٹینڈ پہ پارکنگ فیس کے واضع بورڈ آویزاں کئے جائیں تاکہ ٹھیکیدار کی چور بازاری رک سکے یاد رہے کہ ذرائع کا دعوی ہے کہ ہسپتال کی پارکنگ فیس کا ٹھیکہ 2021 تا 2022 تک تھا اعلی انتظامیہ 2022 کے بعد سے اب تک پارکنگ فیس کی مد میں اکٹھا ہونے والا پیسہ ٹھیکیدار سے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے دریں اثناء شہری نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ اور سیکرٹری ہیلتھ کو انکوائری کے لئے باقاعدہ تحریری درخواست دے دی ہے۔