فاروق آباد(یواین پی)فاروق آباد میں ڈاکوؤں نے زکوۃ کے مال کو بھی نہ بخشامسلح ملزمان احساس کفالت پروگرام کے چار لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس مصروف تفتیش فاروق آباد میں دن دیہاڑے پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان احساس کفالت پروگرام کے ایجنٹ سے چار لاکھ روپے نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوگئے ایجنٹ نصیب اور بلال بینک سے احساس کفالت پروگرام کی رقم نکلوا کر آرہے تھے کہ راستے میں پولیس ہیڈ کواٹر کے قریب ڈاکوؤں نے گھیر لیا فاروق آباد میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی نان سٹاپ وارداتوں کے مطلق شہریوں نے کہا شہر میں چوروں ڈاکوؤں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا پنجاب پولیس کی روائتی سستی کے باعث لوگ لٹنے پر مجبور ہیں ڈاکو سر عام سڑکوں پردندناتے پھر رہے ہیں جبکہ سٹی پولیس تھانے میں بیٹھی صرف کاغذی کارروائیوں میں مصروف ہے چور ڈاکوؤں کے ستائے شہریوں نے ارباب ختیار سے امن وامان کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔