جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی، عمران خان

Published on March 25, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لاہور(یواین پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات کروانے سے خوفزدہ ہے، انہیں ڈر ہے کہ ہم الیکشن جیت جائیں گے۔عمران خان نے امریکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میں جیل میں ہوں یا باہر پارٹی الیکشن جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مجھے نااہل قرار دے دیا جائے گا یا نہیں؟، مجھے ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں عدالتی کام اور میڈیا میں مداخلت نہیں کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ مانتا ہوں کہ امیر اور غریب ممالک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہے، ہماری لڑائی ہے کہ طاقتور طبقے کو بھی قانون کے نیچے لایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes