مہر محمد شریف و مہر محمد جاوید کے اعزاز میں للیانی پریس کلب کا عشائیہ

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

LL
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مہر محمد شریف و مہر محمد جاوید کے اعزاز میں للیانی پریس کلب کا عشائیہ، ڈاکٹر تکریم، جاوید اقبال کھوکھر، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ، میاں خالق ودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سنیئر صحافی حاجی مہر محمد شریف، مہر محمد جاوید ، ڈاکٹر تکریم ،جاوید اقبال کھوکھرکے اعزاز میں للیانی پریس کلب کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، عشائیہ میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ، میاں گروپ کے قائد میاں عبدالخالق، صدر للیانی پریس کلب محمد عمران سلفی ، سید اسرار احمد زیدی شاہ، شاہد عمر، محمد جمیل سندھو، عبدالقیوم، ارشد علی شامی، الیاس ملک، زبیر احمد بھٹی، اصغر علی شہزادودیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور مہر محمد شریف کو قصور سے ایک بڑی قومی اخبار کی نمائندگی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی، مہر محمد شریف نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خدمات صحافیوں کیلئے ہر وقت حاضر ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes