لہسن کا استعمال اگر صیحح طریقے سے کرلیا جائے تو آپ کو کبھی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرور ت نہیں پڑے گی
لاہور(یواین پی) لہسن کا استعمال ہر گھر میں کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر ہم لہسن کا استعمال صبح خالی پیٹ کرکے اوپر سے ایک گلاس گرم پانی پی لیتے ہیں۔ تو اس سے کیا کیا فائدے ہوتے ہیں۔ لہسن کا استعما ل پرانے وقتوں سے کیا جارہا ہے۔ اب کے مقابلے میں پہلے تو نہ ڈاکٹرز ہواکرتے تھے اور نہ ہی کوئی ایلو پیتھک دوائیاں ہوتی تھیں۔پہلے کے لوگ جڑی بوٹی سے ہی اپنا علاج کیا کرتے تھے۔ اس کے وقت کے لوگ اور حکیم بیماریوں کودور کرنے کے لیے لہسن کا استعمال سب سے زیادہ کیا کرتے تھے۔ جیسے آج کل کے ڈاکٹر ز پیرا سیٹا مول کا استعمال کرواتے ہیں۔ بالکل اسی طرح تب کے حکیم اور اطباء لہسن کا استعمال کرواتے تھے۔ لہسن کے اندر اینٹی آکسیڈنیٹ اور اینٹی بائیوٹک پراپر ٹیز موجود ہوتی ہیں۔ جو ہمارے جسم کو امیونٹی کو بڑھاتے ہیں۔ یعنی کہ ہمارا جسم بیماریو ں کے خلا ف لڑنے کے کے قابل ہوجاتا ہے۔ اس کے اسی خاصیت کی وجہ سے لہسن کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ لہسن سردرد سے لے کر کینسر کی تک کی بیماری کوختم کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔اس کی انہی خوبیوں کی وجہ سے اس کا استعمال پانچ ہزار سالوں سے آپ کے گھروں میں ہوتا آرہا ہے۔ آپ دادا پردادا سبھی لہسن کا استعمال تب سے کرتے آرہے ہیں۔ لہسن کا استعمال اگر صیحح طریقے سے کرلیا جائے تو آپ کو کبھی بھی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرور ت نہیں پڑے گی۔ اور آپ ایک صحتمند زندگی گزار پائیں گے۔ آج ہم آپ کو اسی کے بار ے میں بتانے جارہے ہیں کہ صبح خالی پیٹ بغیر کلی کیے بغیر کچھ کھائے پیے بغیر فریش ہوئیاگر آپ کچے لہسن کیایک سے دو پھلی کھا کر اوپر سے گرم پانی پی لیتے ہیں۔ تو اس کے آپ کو کیا کیا فائدے ملتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔ موٹاپہ کم کرنے کیلیے: اگر آپ بھی اپنے جسم کی بڑھتی ہوئی چربی کی وجہ سے پریشان ہیں۔ روزانہ ایکسر سائز کرتے ہیں۔ڈائیٹنگ کرنے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑتا گھبرائے مت۔ کیونکہ لہسن اس میں آپ کی بہت زیادہ مدد کرسکتا ہے۔ موٹاپہ کم کرنے کے لیے آپ صبح خالی پیٹ د و سے تین کچے لہسن کی پھلیا چبا کر اوپر سے گرم پانی پی لیں۔ وقفے وقفے سے تقریباً ایک لیٹر گرم یا نیم گرم پانی ضرور پیئں۔ ایسا ایک ماہ کرنے سے آپ کا چار سے پانچ کلو تک وزن یقینی کم ہوگا۔ اگر آپ اس کے ساتھ ایکسرسائز اور ڈائیٹنگ بھی کریں گے۔ تو آپ کا وزن تیزی سے کم ہونا شرو ع ہوجائیگا۔کولیسٹرول کو ختم کرے: کولیسٹرول ہمارے جسم کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ جس انسان کا کولیسٹرو ل زیادہ ہوتا ہے۔ اسے ہارٹ اٹیک آنے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کے جسم میں بلڈ سرکلویشن یعنی خ ون کا بہاؤ بھی بہترنہیں ہوتا۔اگر ایسے لوگ صبح خالی پیٹ دو سے تین کچے لہسن کی پھلیان چبا کر کھالیں۔ اور اوپر سے گرم پانی پی لیں۔ ان کا کو لیسٹرول بالکل نہیں بڑھتا۔ ہمیشہ نارمل سطح پر رہتا ہے۔ اور وہ ہمیشہ ہارٹ اٹیک سے بھی بچے رہتے ہیں۔ بلڈسرکلویشن یعنی خ ون کا بہاؤ بہتر رہتا ہے۔ جس سے آپ کا پورا جسم اور جسم کا ہر حصہ صیحح سے کام کرتا ہے۔