کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جھل مگسی سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔