روزے کااصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کواللہ ورسولﷺ کی مرضی کے تابع کرناہے
لاہور(یواین پی)روزے کااصل مفہوم اپنی نفسانی خواہشات کواللہ ورسولﷺ کی مرضی کے تابع کرناہے،نمازپنجگانہ،سچ بولنا،رزق حلال کمانا ،وعدہ پوراکرنا،امانت ودیانت جیسے اخلاق حسنہ اداکرنے سے ہی روزے کے اصل فیوض وبرکات عطاہوتے ہے۔ان خیالات کا اظہارمعروف پروڈیوسر و شاعرباؤ اصغر علی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ روزے کی حالت میں جب ہم نماز نہیں چھوڑ سکتے ،جھوٹ نہیں بول سکتے،رزق حرام نہیں کھاسکتے،بہتان نہیں لگاسکتے،غیبت نہیں کرسکتے ،اپنے ہاتھ،پاؤں اورزبان کوغلط کاموں میں نہیں لگاسکتے، یہی توروزے کی حالت میں امت محمدیہ ﷺ کوتربیت دی جارہی ہے بھوکے ،پیاسے رہنے سے اللہ تعالیٰ کوکوئی غرض نہیں اوران کی دکھاوے کی نمازیں بھی ان کے منہ پر ماردی جائیں گی