گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے چیک پوسٹیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ذیشان حنیف

Published on March 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا گندم کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کے لئے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹیں لگانے کا فیصلہ ۔ سرکاری گندم خریداری ہدف کوہر صورت میں پورا کیا جائے گا گندم کی خریداری سینٹروں پر گندم فروخت کرنے کے لئے آنے والے کسانوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظر رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ محکمہ خوراک تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد سے گندم خریداری کر ے گا اس سلسلہ میں تحصیل دیپالپور میں 12 اور تحصیل رینالہ خورد میں 3 گندم خریداری مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں ۔ ضلع اوکاڑہ میں حالیہ گندم خریداری کا ہدف 1 لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن ہے ضلع میں 15 گند م خریداری مرکز قائم کر دئیے گئے ہیں اور ان مرکز پر عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کوئی بھی شخص گند م کا کاروبار و ذخیرہ اندوزی نہیں کر سکتا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog