فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ

Published on March 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

کراچی (یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بعد فریال تالپور اور سہیل انور سیال بھی دبئی روانہ ہو گئے۔وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، شرجیل میمن سمیت پی پی کے اہم رہنما پہلے ہی دبئی میں موجود ہیں۔سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دو روز قبل دبئی کے اسپتال میں سرجری ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی اُن کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog