فلم بشیرا گجر کی کہانی روایتی کہانیوں سے مختلف اور سبق آموز ہے مسعود بٹ

Published on March 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

ٹائٹل رول معمر رانا نے کیا فلم کی کاسٹ میں حیدر سلطان،ماہرون،دیا جٹ شاہد،شفقت چیمہ شامل ہیں
لاہور (یو این پی) میری آنے والی نئی پنجابی فلم ”بشیرا گجر“ عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے فلم کا ٹائٹل رول معمررانا نے کیا ہے فلم کی کہانی روایتی کہانیوں سے مختلف اور سبق آموز ہے فلم بین میری اس کاوش کو ضرور سراہیں گے ان خیالات کا اظہار پاک فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر مسعود بٹ نے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کیا فلم کی نمایاں کاسٹ میں معمر رانا،ماہرون،دیا جٹ،حیدرسلطان،شاہد حمید،شفقت چیمہ اور دیگر شامل ہیں فلم کے مصنف ناصر ادیب، ڈریس ماسٹر جمیل پگ میکر جبکہ ڈی او پی مسعود بٹ ہیں فلم سازمحمد طاہر پپو گجر،معاون فلم ساز دانش ملک اور ایسٹن ڈائریکٹر الیاس راناہیں فلم ”بشیرا گجر“کی موسیقی طافوبرادران نے ترتیب دی ہے شاعر الطاف باجوہ اوریوسف یار کے لکھے ہوئے نغمات معروف گلوکارہ نصیبولال نے گا کر چار چاند لگائے ہیں یہ فلم عمر فرید پروڈکشن کے بینر تلے تیار کی گئی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes