نواز شریف کا کیس عدالت میں لڑیں گے اور عوام میں بھی لے کر جائیں گے طلال چوہدری

Published on March 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے سوا کوئی اور جماعت عالمی اداروں کو خطوط لکھتی تو اب تک غدار قرار دی جا چکی ہوتی۔طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فورم ہو یا آئینی، ہم ہر فورم پر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ باجوہ کے انٹرویو میں جو انکشافات ہوئے نہیں کہہ سکتے کہ نواز شریف سے انصاف ہوا تھا، حقیقی وزیراعظم کو غیرآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے تنخواہ نہ لینے کا بہانہ بنایا گیا، نواز شریف کا کیس عدالت میں بھی لڑیں گے اور عوام میں بھی لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو بے گناہ، بے چارے اور معصوم بنا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ پولیس پر پیٹرول بم مارتے ہیں ان کے گھر سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوتا ہے، اظہر مشوانی کا نام لے لیا باقی ڈیڑھ ہزار کا بھی یہ نام لیں، یہ جھوٹ بولتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد کے دس افراد کا نام بتا دیں کہ پولیس نے پکڑے ہیں، یہ جھوٹ بولتے ہیں، اظہر مشوانی سے متعلق علم میں نہیں، ملک میں یہ ماحول نہیں کہ کسی کو اٹھا لیا جائے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہم حکومت میں ہیں ہر ذمہ داری ہماری ہے۔ملک میں کوئی اور کچھ نہیں کر رہا، عمران خان خان جھوٹ بول رہے ہیں، اظہر مشوانی سے زیادہ بولنے والے اور اہم لوگ دندناتے پھر رہے ہیں، ہم حکومت میں اس لیے نہیں آتے تھے کہ حکومت کریں ہم الیکشن چاہتے تھے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل مکمل نہ ہوتی تو ملک سری لنکا بن جاتا، ہم نے ملک بچایا، ہم نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کیے، شہباز شریف جیسی بہتر کارکردگی والا شاید ہی پاکستان میں کوئی آیا ہو، مشکل حالات میں شہباز شریف ملک کو بہترین طریقے سے چلا رہے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes