اوکاڑہ،موٹروے پولیس اورڈسٹرکٹ پولیس کی کارروائی 2 مشکوک افراد بمعہ اسلحہ گرفتار،مقدمہ درج

Published on March 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)موٹروے پولیس نےڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ مل کر قومی شاہراہ رینالہ خورد کے قریب کارروائی کرکے2 مشکوک افراد کو بمعہ اسلحہ گرفتارکر لیا۔ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس کو اینٹی کرائم پیٹرولنگ کے دوران مقامی لوگوں کیطرف سے قریبی فصلوں میں مشکوک افراد کے ہونے کی اطلاع ملی جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود افسران نے مشکوک افراد کی فوری تلاش شروع کردی۔ موٹروے پولیس کے افسران نے 2 مشکوک افراد کو بمعہ اسلحہ اور آئرن راڈ پکڑ لیا جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موٹروے پولیس نے دونوں ملزمان کو تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کے حوالے کر کے ایف آئی آر درج کروا دی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ترجمان موٹروے پولیس سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے بہترین ڈیوٹی کرنے پر افسران کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes