اہل مستحقین کو 25 رمضان المبارک تک مفت آٹا دستیاب ہو گا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف

Published on March 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصو ر امان نے کہا ہے کہ سپیشل رمضان پیکج کے تحت اہل مستحقین کو 25 رمضان المبارک تک مفت آٹا دستیاب ہو گا ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تمام مفت آٹا پوائنٹس سے صارفین آٹا حاصل کر سکیں گے پنجاب حکومت کے اس ریلیف پیکج سے ہر حقدار شہری مستفید ہو رہا ہے لوگوں کو آسانی اور سہولت سے آٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ ،دیپالپور ،رینالہ خورد کے مفت آٹا فراہمی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عوام الناس سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں مفت آٹا فراہمی کے تمام پوائنٹس 25 رمضان المبارک تک فنکشنل رہیں گے او ر ہر ا ہل شخص کو آٹا دیا جائے گا ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تمام مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر وافر آٹا کی دستیابی کو یقینی بنا یا جاتا ہے اور تقریبا 50 ہزار آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مفت آٹا کے حصول کے لئے آنے والے مرد و خواتین نظم و ضبط سے اپنی باری پر اپنا شناختی کارڈ سکین کروانے کے بعد آٹا حاصل کریں افرا تفری سے اجتناب کریں بلاوجہ رش کی وجہ سے نہ صرف لوگوںکو دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题