فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کا فری آٹا پوائنٹس کا اچانک دورہ، پولیس ڈیوٹی اور دیگر انتظامات چیک کئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے فری آٹا پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا۔سی پی او نے کلیم شہید پارک،ہاکی اسٹیڈیم اور سمن آباد کے علاقہ میں موجودفری آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا جس میں انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاران کو چیک کیا اورامن وامان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اہلکاران کو بریف بھی کیا۔اس موقع پر سی پی اونے کہا کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگزبرداشت نہ کی جائے گی۔قبل ازیں سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی کا ڈجکوٹ میں رش کا نوٹس لیا۔ ترجمان محمد اسماعیل نے بتایا کہ کوئی بھگڈر کا واقعہ پیش نہیں آیا۔ٹا¶ن ایس پی سے رش کے حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ فری آٹا پوائنٹس پر پولیس کی جانب سے بڑی تعداد میں نفری تعینات ہے۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔