بورے والا،لاہور روڈ فوارہ چوک سڑک پر بارشِ کا پانی کھڑا ہونے سے دہلی ملتان روڈ ٹوٹنے کا اندیشہ

Published on March 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

بورے والا(یواین پی)لاہور روڈ فوارہ چوک سڑک پر بارشِ کا پانی کھڑا ہونے سے دہلی ملتان روڈ ٹوٹنے کا اندیشہ ٹریفک کو مشکلات ایک ہفتہ سے سڑک پر کھڑے پانی سے بچتے ہوئے کئی حادثات متعدد موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ فوارہ چوک کے ساتھ دلی ملتان روڈ پر ایک ہفتہ سے بارش کا پانی کھڑا ہونے سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک ٹوٹنا شروع ہو گئی ہے ڈیوائیڈر کے سامنے سڑک کے اوپر پانی کا تالاب لگا ہوا ہے اس پانی سے بچنے کے لیے ایک طرف سے گذرنے والی ٹریفک سامنے سے آنے والی ٹریفک کے ساتھ اب تک کئی حادثات رونما ہو چکے ہیں۔متعدد موٹر سائیکل سوار راہگیر سڑک پر گرنے سے زخمی ہو چکے ہیں۔سڑک پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ پلازہ مالکان کی جانب سے ایک سائیڈ پر مٹی ڈال کر ٹائٹل سے جگہ کو سڑک سے اونچا کرنا بتائی جاتی ہے۔میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کو سڑک سے پانی اٹھانے کے لیے کئی بار درخواست کی گئی مگر مسئلہ جوں کا توں ہے۔جس سے حادثات ،قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ماسڑ نعیم ،اخلاق احمد شاہ سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے صدر میاں طارق محمود ودیگر نے اسسٹنٹ کمشنر عبد الباسط سمیت دیگر متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme