اوکاڑہ:(یو این پی/شیخ ندیم شیراز)اوکاڑہ کینٹ کے قریب 35 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔