اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز) فوارہ چوک حق بازار میں لگے بجلی کے کھمبے پر میٹر کی تاروں میں آگ لگ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل اور ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر والے آگ بجھانے والے سلنڈر کی مدد سے بجلی کی تاروں کی آگ پر قابو پایا۔ جبکہ ترپالوں اور دیگر اشیاء میں لگنی والی آگ پر پانی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔ موقع پر موجود افراد کی جانب سے بازار کو بڑی تباہی سے بچانے پر ریسکیو کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔