گروپ ایڈیٹر یواین پی ڈاکٹر منصور الحق شاہد کی والدہ سپردخاک

Published on March 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

بورے والا( یو این پی) بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یونی ویژن نیوز پاکستان یو این پی کے گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر منصور الحق شاہد کی والدہ ماجدہ گزشتہ روز رضائے الہی سے انتقال کر گئی تھیں ان کی نماز جنازہ شہر کی مقامی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی انہیں شہر کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی نماز جنازہ میں عزیزواقارب برگیڈیئر ر انوارالحق ،سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، ڈاکٹر بی اے خرم، ماہر تعلیم طاہر رضا، سابق کونسلر راؤ عبدالغفار ،ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری ،عبدالرؤف ،چوہدری نذیر احمد ،مختار احمد طاہر ایڈوکیٹ ،ایم اختر سہو، بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدے داران صحافیوں شہر کے مختلف مکتبہ فکر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ان کی رسم قل آج مورخہ 30 مارچ بروز جمعرات بعد از نماز عصر مسجد شب قدر برلب نہر مجاہد کالونی بورے والا میں ادا کی جائے گی دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme