ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓکا یوم وصال یکم اپریل کو عقیدت واحترام سے منایا جائے گا

Published on March 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد(یو این پی/ایم ایس مہر)ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کا یوم وصال یکم اپریل ہفتہ 10رمضان المبارک کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام وخطیب حضرات ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے،امام بارگاہوں میں منعقدہ مجالس عزاء کے دوران علماء کرام و ذاکرین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالیں گے۔ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ سرور کائنات ؐ کی دیگر ازواج مطہرات کے مقابلہ میں سب سے زیادہ قریب تھیں۔ آپ ؓ مکارم اخلاق کا پیکر جمیل تھیں۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ ؓ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔سب سے پہلے نبی کریمؐ نے جس خاتون سے نکاح فرمایا وہ سیدہ خدیجۃ الکبریٰ ؓ ہی تھیں۔ نکاح کے وقت آپ ﷺ کی عمر مبارک 25برس تھی جبکہ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ کی عمر40برس تھی۔ حضور ؑ کی رفاقت میں 25برس گزارنے کے بعد ام المومینن حضرت خدیجہ الکبریٰ 10رمضان المبارک کو65برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔حضورر ﷺ نے خود قبر میں اتر کرآپ ؓ کو دفن کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes