لاہور (یواین پی )بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یونی ویژن نیوز پاکستان یو این پی کے گروپ ایڈیٹر ڈاکٹر منصور الحق شاہد کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس میں معروف فلم ڈائریکٹرصدرالمراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی محمدساجد علی ساجد نے اپنے ایک بیان میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈاکٹرمنصورالحق شاہد کی والدہ محترمہ کے انتقا ل پہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہیں واضح رہے کہ مرحومہ کچھ عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں