مفت آٹا فراہمی پوائنٹ پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانا ہے منصور امان
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصور امان نے کہا ہے کہ محروم معیشت لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے مفت آٹا فراہمی کا پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے غریب کو ریلیف ملا ہے تمام سرکاری محکمے اس منصوبہ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے جس اندا ز میں محنت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے متحرک اور فعال انتظا می مشینری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی افادیت کے دائر ہ کار کو بڑھانے اور لوگوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بنیادی کلید ہے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ہر مفت آٹا فراہمی پوائنٹ پر اہل افراد کو احسن انداز میں عزت اور وقار کے ساتھ آٹا دینا ہے ہمیں روزانہ کی بنیاد پر مفت آٹا فراہمی پوائنٹ پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانا ہے تاکہ آٹا لینے کے لئے آنے والے لوگوں کو کسی پریشانی،دقت یا مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ اسٹیدیم ،وائٹ پیلس ،حجرہ شاہ مقیم ،دیپالپور ،رینالہ خورد،شیر گڑھ کے مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی رہنمائی کے لئے بینرز اور پینا فلیکس لگانے کے ساتھ ساتھ ہر آٹا فراہمی پوائنٹ پر قائم کاو¿نٹر ز پر بھی آگاہی فلیکس لگائی جائیں بار کوڈ والے شناختی کار ڈجو جلد سکین ہو جاتے ہیں ان کے لئے الگ سے کاو¿نٹر بنایا جائے تاکہ لوگ جلد اور آسانی سے آٹا حاصل کر سکیں انہوں نے مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر خدمات سر انجام دینے والے افسران اور اہلکاران کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سر شار ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخلوق خدا کی خدمت بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمیر صغیر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی تمام فلور ملز کی جانب سے فراہم کئے جانے والے آٹے کی بہترین کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لئے نگرانی کے عمل کا تسلسل جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ اب تک ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 6 لاکھ 43 ہزار آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔