صحافیوں کا تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا ڈی سی نوشہروفیروز دونوں فریقین کو بلالیا
محراب پور (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر محراب پور اسد اللہ کھوکھر کاپرائیویٹ گارڈ کیساتھ صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے صحافی پر تشدد لاک اپ کروادیا صحافیوں کا تھانے کے سامنے احتجاجی دھرنا ڈی سی نوشہروفیروز دونوں فریقین کو بلالیا۔تفصیلات کے مطابق اے سی محراب پور اسد اللہ کھوکھر کے پرائیویٹ گارڈ اور پرائیویٹ عملے کا میڈیکل اسٹور پر دھاوا سیل و جرمانے کھلے عام دہمکیوں پر یواین پی کے ضلعی رپورٹر امجد ملک نے اے سی محراب پور سے سوال کیا کہ آپ اچھا کام کررہے ہیں مگر یہ پرائیویٹ لوگ جو اسٹور میں میڈیسن کو چیک کررہے ہیں اور ہراساں کررہے ہیں یہ کون جس پر اے سی صاحب طیش میں آگئے اور صحافی کیساتھ بدتمیزی کیساتھ پیش آیا اور گارڈ سے صحافی پر تشدد کروایا اور محراب پور پولیس کے سب انسپکٹر کو بلواکر لاک کروادیا اور تھانے ایف آئی آر درج کرنے دہمکیاں جس پر محراب پور یونین آف جرنلسٹ اور محراب پور صحافی اتحاد کے صحافیوں کا بڑی تعداد میں دھرنا ڈی سی نوشہروفیروز نے نوٹس لے کر بروز پیر اے سی محراب پور اور صحافیوں کو بلالیا جس انفارمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر موسی گوندل ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹ زاہد قائمخانی زاہد راجپر محراب پور کے صحافی شریک ہونگے