بورے والا(یواین پی) اسسٹنٹ کمشنر کا ناجائز منافع خوری پر بڑے سپر سٹور کے خلاف کریک ڈاون،سرکاری ریٹ لسٹوں سے زائد قیمت اشیاءخوردوش فروخت کرنے پر 5 بڑے سپر سٹوروں کو ایک لاکھ سے زائد نقد جرمانہ،تفصیلات کے مطابق ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے بورے والا شہر کے بڑے سپر سٹوروں پر ناجائز منافع خوری کی شکایات پر زیسٹ سپر سٹور،پوپی سپر سٹور،بن شہزاد سپر سٹور جریر سپر سٹور اور چیچہ وطنی روڈ پر واقع سپر سٹور پر اچانک چھاپے مارے جہاں پر ڈی ریٹ کاونٹر نہ بنانے اور مقررہ سرکاری نرخوں سے زائد اشیاءخوردونوش فروخت کرنے پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 15 ہزار روپے نقد جرمانے کئے جبکہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر الفرید پان شاپ کو سیل کردیا۔