اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)رینالہ خورد ستگھرہ روڈ پر ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے سوزوکی بولان اُلٹ گئی۔ حادثہ میں بولان میں سوار ایک مرد اور دو خواتین زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر رینالہ خورد ایمبولینسں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جبکہ دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔