بورے والا( یواین پی) معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق ضلعی وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کی پرورش اور کفالت کرنا سنت نبوی اور صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنی طرف سے محمدی آغوش سنٹر میں زیر کفالت یتم بچوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سول سوسائٹی اور دیگر سماجی شخصیات بھی موجود تھیں انہوں نے نے کہاکہ ایسے لوگ جو یتیموں اور مسکینوں کی پرورش مدد اور تعلیم و تربیت کرتے ہیں ان کا شمار روز قیامت اللہ اور اس کے رسول کے پسندیدہ بندوں میں ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کافی دیر تک بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے خوب گپ شپ کی۔