اسلام آباد(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو 44 برس بیت گئے۔اس سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کی امانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو دی گئی پھانسی کو تاریخ عدالتی قتل قرار دے چکی ہے، 10 سال گزرنے کے باوجود سپریم کورٹ نے اب تک رائے نہیں دی۔