فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد: تھانہ بلوچنی کی حدود میں پولیس مقابلہ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کی چک 65 کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں ڈکیتی کر رہے ہیں پولیس پارٹی کے فوری موقعہ پر پہنچنے پر ڈاکوؤں چک 141 کی جانب فرار ہو گئے پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کروائی گئی اور مزید نفری بھی طلب کی گئی پولیس نے فرار ملزمان کا تعاقب کیا پل عاقل کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی پولیس پر سیدھی جان لیوا فائرنگ شروع کردی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا موقع سے 30 بور پسٹل، کلاشنکوف اور 125 موٹر سائیکل برآمد ہلاک ملزم کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی ہلاک ہونے والا ڈاکو مختلف تھانہ جات میں متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھاپولیس نے دوسرے فرار ملزم کی تلاش اور مزید کارروائی کا آغاز کر دیا سٹی پولیس آفیسر سید علی ناصر رضوی نے ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔