رمضان المبارک میں پاکستا ن کے لیے بڑا اعزاز

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

پاکستان ڈٹیٹا مینجمنٹ نے یوٹیوب کا سلور بٹن حاصل کر لیا
کراچی(طلال فرحت/ یو این پی) کراچی کی مقامی سافٹ ویئر کمپنی پاکستان ڈٹیٹا مینجمنٹ سروسز نے یوٹیوب کی جانب سے ”سلور بٹن“حاصل کر لیا، یہ سلور بٹن ”قران شریف“ کی ایپلیکیشن پر 100000 سبسکرائبر مکمل ہونے پر پاکستان بھیجا گیا جسے ادارے کے سی ا و جناب عارف حسام نے وصول کیا، پاکستان کے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں کہ قرآن ایپ پر یہ اعزاز حاصل ہوا، واضح رہے اسی ادارے کی اردو ایپ ”ایزی اردو“نے پوری دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے پیغامات کوبول کر خودبخود ٹائپ ہونے کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، یہی نہیں کئی ٹی وی چینل اس ایپلیکیشن سے اپنی خبروں کی فوری ترسیل کے لیے استعمال کر رہے ہیں،”ایزی اردو“ کی ایپ کے بعد ”ایزی سندھی“ اور ایزی پشتو“ کو بھی لانچ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes