محراب پور، ریلوے پھاٹک 4 روز کیلئے بند, متبادل راستہ انڈر پاس کو سماجی شخصیات نے اپنی مدد آپ کھول لیا

Published on April 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ریلوے انڈر پاس گزشتہ آٹھ ماہ سےبارش کے پانی اور ریت کی بوریوں، کچرہ, سلیپر ڈال کر بند کر رکھا تھا
محراب پور (یواین پی) مینٹینس کیلئے محکمہ ریلوے نے ٹھری روڈ کے ریلوے پھاٹک کو عام ٹریفک کیلئے مکمل طور پر 4 دن کیلئے بند کردیا تو دوسری جانب محراب پور کے منتخب نمائندے اور ٹاؤن انتظامیہ کی عوامی کاموں سے عدم دلچسپی کے باعث آٹھ ماہ سے بند ریلوے انڈر پاس سماجی رہنما چوہدری عثمان آرائیں کے تعاون سے صحافی منور حسین،صحافی امجد علی، ایڈووکیٹ آصف جاوید رندھاوا، زبیر راجپر کی محنتوں سے اوپن ہوگیا۔ ریلوے انڈر پاس گزشتہ آٹھ ماہ سےبارش کے پانی اور ریت کی بوریوں، کچرہ, سلیپر ڈال کر بند کر رکھا تھا، آدھا گھنٹہ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے نیو ٹاؤن کی تقریباً ایک لاکھ سے زائد آبادی کو تکلیف کا سامنا رہتا تھا ریلوے پھاٹک بند ہونے سے طلبہ اکثریت اسکول ٹائم پر پہنچ نہیں پاتے تھے جبکہ ٹریفک میں پھنسنے کے باعث کئی مریض ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئے تھے ایمرجنسی کی صورت میں ریلوے پھاٹک کے دونوں اطراف میں ٹریفک جام معمول کا حصہ تھا واحد متبادل راستہ کسی بھی منتخب نمائندوں کو نظر نہیں آیا اور نہ ہی ٹاؤن انتظامیہ کو دیکھائی دیا شہریوں کی پریشانی دیکھتے ہوئے سیاسی سماجی رہنما چوہدری عثمان آرائیں نے ذاتی خرچ سے عوام کی سہولت کے لئے, کرین اور ٹریکٹرز کی مدد سے سلیپر اور ریت سے بھری بوریاں ہٹا کر مکمل صفائی کروا کر ٹریفک کے لئے بحال کرادیا ریلوے انڈر پاس بحال ہونے پر سیاسی و سماجی شخصیات، صافی، وکلاء و سول سوسائٹی نے سماجی رہنماؤں کے اس کام کوسراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题