ٹھٹھہ (یواین پی)/حمید چنڈ)ایس ایس پی ٹھٹھہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ ااوز، نچارج سی آئی اے ٹھٹہ اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوشوں ملزمان کی گرفتاری، کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جاٸے ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گٸی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچاٸیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی سنواٸیں ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارواٸیوں کو مزید موثر بنایا جاٸے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جاٸے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ میں مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نا ہو ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔