پولیس تحفظ مرکز کی وجہ سے معاشرے کے محروم طبقاب کو انصاف فراہم کیا جا رہا ہے حسنین بشیر

Published on April 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

شیخوپورہ(یو این پی) ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی پولیس تحفظ مرکز پر آمد شیخوپورہ میں تحفظ مرکز کے قیام پر آئی جی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا اور پنجاب پولیس کے انقلابی اقدام کو سراہا اس موقعہ پر انچارج تحفظ مرکز حسنین بشیر کا کہنا تھا کہ پولیس تحفظ مرکز کی وجہ سے معاشرے کے محروم طبقاب کو جلد از جلد انصاف فراہم کیا جا رہا ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایت پر تحفظ سنٹر شیخوپورہ میں معذور اور مخنث افراد کی داد رسی کا سلسلہ جاری ہے جہاں محکمہ پولیس ٹرانسجینڈر کمیونٹی سمیت معاشرے کے تمام کمزور طبقات بے سہارا بچوں کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے افراد کو اپنے تمام مسائل کے حوالے سے قانونی مدد اور مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اس لئے ٹرانسجنڈر کمیونٹی کا ایک نمائندہ بھی تحفظ مرکز پر تعینات کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes