ٹھٹھہ (یواین پی) چھتو چند کے نواحی گاؤں حاجی پالاری میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں مزدور دیدار پالاری کے گھر اور گھر میں رکھا تمام سامان بشمول بستر، اناج، قومی شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اس وقت آگ سے متاثرہ دیدار پالاری کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بن کر رہ گیا ہے جسے تاحال کوئی آسائش نہیں ملی، آگ سے متاثرہ غریب مزدور دیدار پالاری نے اعلیٰ حکام و ضلعی انتظامیہ سے پناہ کی اپیل کی ہے، تاکہ وہ بچوں کو سردی اور گرمی سے بچا سکیں۔