شیخوپورہ (یو این پی) مرید کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ادویات غائب انسولین پیناڈول اور دیگر ادویات فروخت ہونے کا انکشاف نئے ایم ایس کے آتے ہی مریضوں سے موٹر سائیکل اسٹینڈ پر زائد وصولی بھی زور پکڑ گئی اسٹینڈ کی پرچی اور بک پر کوئی رقم درج نہیں نگراں وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی از خود نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ مرید کے جی ٹی روڈ پر واقع تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ادویات انسولین قریبی عزیزوں کو دی جانے لگیں جبکہ ہسپتال میں دیگر مریضوں کیلئے انسولین سمیت پیناڈول گولیاں غائب ہو چکی ہیں برنولہ کی ناقص سرنجیں مریضوں کے لیے نقصان دے ہو نے کا خدشہ ظاہر کرکے باہر فروخت کر دی جاتی ہیں آئے روز نئے ایم ایس کی تعیناتی ہسپتال کے کروڑوں روپوں بجٹ کو خردبرد کرنے کا موجب بنتی ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور ٹھیکدار کی ملی بگھت سے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے داخلی راستے پر غیر قانونی کینٹین قائم کر دی گئی ہے جہاں کینٹین مالک مریضوں کو مہنگے داموں اشیاءفروخت کر رہا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہسپتال کے تمام ٹینڈرز چہتوں کو دے کر سرکاری فنڈ کو خوب چونا لگایا جارہا ہے شہریوں نے بے ضابطگیوں پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔