شیخوپورہ(یو این پی) تحصیل صفدر آباد میں ریل گاڑی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق مریدکے ملیاں کلاں میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق صفدر آباد اوڈاں والی بستی کے قریب تیز گام ایکسپریس کی زد میں آکر ایک شخص موقعہ پر جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122نے نامعلوم شخص کی نعش پولیس کے حوالے کردی مریدکے ملیاں کلاں میں دو موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی حادثے کے نتیجہ میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں مراد علی ،محمد ناظم، سکندر علی اور ہیرا شامل ہیں۔