ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) ٹھٹھہ بدنام گھٹکہ فروش غلام شبیر کھوسو کی گھٹکہ/ مین پڑی گدام پر چھاپہ اس دوران1 پولیس اہلکار زخمی
94 کٹہ میں پڑی چورہ (2726 کلو)، 3 کٹہ تمباکو پتی،2 کٹہ میں پڑی پنی،1 کٹہ میں پڑیاں،1 چورہ لکڑی کو چھان اور 610 میں پڑیاں برآمد
جرائم میں استعمال کی گئی 1 سنگل بیرل شاٹ گن اور 1 پسٹل برآمدتفصیلات کے مطابق مورخہ 07 مارچ 2023 کو جھرک پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ضلع ٹھٹہ کے دیگر تھانوں کی نفری کے ساتھ ملکر ولیج عبدالکریم کھوسو کارو کوہ اونگر ڈیری فارم کے قریب بدنام گھٹکہ فروش غلام شبیر کھوسو کی گھٹکہ گدام پر چھاپہ مارنے کے لیے روانہ ہوئے جب ملزمان کی گھٹکہ فیکٹری کے قریب پہنچے تو وہاں موجود ملزمان غلام شبیر کھوسو،گلاب کھوسو، گلزار کھوسو، رزاق کھوسو، اکبر کھوسو، عاشق کھوسو، عبدالکریم کھوسو و دیگر 7/8 ملزمان نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے اسٹریٹ فائرنگ کرکے مقابلہ شروع کردیا جس میں تھانہ مکلی کا ایک پولیس اہلکار امجد حسین فائر لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو بروقت تعلقہ ہسپتال کوٹڑی علاج کے لیے بہیج دیا گیا تھا۔فائرنگ کا تبادلہ ڈہائی گھنٹوں تک جاری رہا بعد ازاں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جنگل کی طرف فرار ہوگئے ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جھرک سب انسپیکٹر نیک محمد کھوسو، انچارج پولیس پوسٹ اونگر سب انسپکٹر زاھد سراج پٹھان و دیگر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کامیاب کارروائی کرکے گھٹکہ فیکٹری پر چھاپہ مارکر 94 کٹہ میں پڑی چورہ (2726 کلو)، 3 کٹہ تمباکو پتی،2 کٹہ میں پڑی پنی،1 کٹہ میں پڑیاں،1 چورہ لکڑی کو چھان اور 610 میں پڑیاں برآمد کرلیا اور جرائم میں استعمال کی گئی 1 سنگل بیرل شاٹ گن اور 1 پسٹل بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ جھرک پر الگ الگ مقدمات درج کردیے ہیں فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں مزید تفتیش جاری ہے